علت صوری
جس سے معلول کی فعلیت حاصل ہو اور وہ معلول کا جزء ہو، یعنی وہ چیز ہے جس کی وجہ سے کوئی چیز بالفعل موجود ہو، جیسے چارپائی کی صورت۔
علت مادی ،صوری، غائی ، فاعلی کی مثال یکجا طور پر یوں سمجھی جائے کہ پانی پینے کے لئے کمہار نے کوزہ بنایا ،کوزہ بنانے والا کمہار کوزے کی ’’علت فاعلی ‘‘ہے ،کوزہ کی ہیئت و شکل ’’علت صوری ‘‘ہے ،جس مٹی سے بنایا گیا ہو مٹی ’’علت مادی ‘‘ہے، کوزے کی غرض وغایت پانی پینا ہے یہ ’’علت غائی ‘‘ہے۔