احیاء الموات
اس کا لغوی معنی تو مردوں کو زندہ کرنا ہوتا ہے ، لیکن فقہ کی اصطلاح میں اس سے مراد ہے ایسی زمین کو کاشت کرنا جو پانی نہ ملنے کی وجہ سے بنجر ہو ، کسی کی مِلک میں نہ ہو ،اور آبادی سے اتنی دور ہو کہ چیخنے والے کی آواز وہاں نہ پہنچ سکے، اس قسم کی زمین امام یا حکومت کی اجازت سے ہی کاشت کی جاسکے گی۔