صفت
اس اسم کو کہاجاتا ہے جو ذات کے بعض حالات کی جانب رہنمائی کرے ،باالفاظ دیگر وہ ایسا اسم ہے جو ذات مبہم پر دلالت کرے جس کے ساتھ کچھ صفات بھی ہوں۔
صفت کے سلسلے میں یہ امر ملحوظ رہے کہ موصوف اور محل جب ہرجہت سے یعنی تمام جہات سے ایک ہی ہوتو اس کی صفات متنوع یعنی قسما قسم کی ہوں گی ،کبھی شیئ کی صفت سے وہ چیز مراد ہوتی ہے جو اس شیئ میں داخل اور اس کی رکن ہو۔
صفت اور شرط میں فرق:
صفت اور شرط بظاہر اس بنا پرملتی جلتی سی معلوم ہوتی ہیں کہ وہ دونوں موصوف او رمشروط پر موقوف ہوا کرتی ہیں ،تاہم ان کے مابین دقیق فرق ہے ،شرط مشروط سے خارج اور صفت موصوف میں داخل ہوا کرتی ہے۔