مقید
وہ خاص ہے جو کسی ذات پر اس کی مخصوص صفات کے ساتھ دلالت کرے ، جیسے سورہ نساء میں قتل خطا کے کفارہ میں ’’فتحریر رقبۃ مؤمنۃ‘‘ مقید ہے ، اس کا حکم یہ ہے کہ مقید پر قید کی رعایت کے ساتھ عمل کرنا واجب ہے ، پس قتل کے کفارہ میں مطلق غلام آزاد کرنا درست نہیں ، مسلمان غلام ہی آزاد کرنا ضروری ہے ۔